سابق صدر آصف زرداری اور اُن کی بہن فریال تالپور احتساب عدالت پیش،سماعت ملتوی



اسلام آباد(24 نیوز)سابق صدر مملکت آصف زرداری ،ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد  احتساب عدالت میں پیش ہوگئے،  جج ارشد ملک جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کریں گے۔آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں ، ہم چھوٹے لوگ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچے جب کہ عدالت پہنچنے والوں میں قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور سہیل انور سیال بھی شامل ہیں۔

  آصف علی زرداری کو حاضری شیٹ نشست پر فراہم کرنے پر عدالت برہم، جج ارشد ملک بولے جب میں نے کہا ہے کہ ملزمان کو یہاں بلاؤ تو کیوں نہیں بلایا ،آصف زرداری نے جج محمد ارشد ملک سے پوچھا کہ  آپ کا کیا حال ہے ، جج نے جواب دیا  کہ میں ٹھیک ہوں آپ کا شکریہ ۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 16 اپریل تک سماعت  کردی۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات

آصف زرداری نے جیالوں کو احتساب عدالت آنے سے روک دیا جب کہ اس موقع پر وفاقی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے 2 ہزار جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ رینجرز کے 200 اہلکار بھی نیب کورٹ کے اطراف تعینات ہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو  میں  آصف علی زرداری سے جواب سوال پوچھا گیا کہ  آپ آج اس کرسی پر بیٹھے ہیں جہاں نواز شریف بیٹھتے تھے،انہوں نے جواب دیا کہ  میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں ، ہم چھوٹے لوگ ہیں۔ ایک اور صحافی نے فریال تالپور سے سوال کیا کہ جس طرح یہاں بیٹھی ہیں ، مریم نواز بھی یہی بیٹھا کرتی تھیں،آصف زرداری نے جواب دیا کہ آپ تو خوش ہے ناں، مشرف کو پیش کرنے کے معاملے پر اسٹیبلیشمنٹ سے پوچھنا چاہیے ۔

یاد رہے منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اُس وقت اٹھایا گیا، جب مرکزی بینک کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer