پتوکی، بنیادی مرکزصحت کی منتقلی پر اہل علاقہ کا احتجاج

پتوکی، بنیادی مرکزصحت کی منتقلی پر اہل علاقہ کا احتجاج


پتوکی(24نیوز) پتوکی میں بنیادی مرکزصحت کی منتقلی پرعلاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ 
نواحی گاؤں ویرم میں بنیادی مرکز صحت عرصہ درازسے قائم ہے جس کی عمارت کو اچانک بوسیدہ قراردے کر اسے قریبی گاؤں جاگووالامنتقل کرنےکی کوشش کی جا رہی ہےجس پراہل علاقہ نےشدید احتجاج کیا۔خواتین کا کہنا ہےکہ مرکزصحت میں ادویات سمیت طبی سہولتوں کا شدید فقدان ہے۔ اہل علاقہ نے اعلیِ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی مرکزصحت منتقل کرنے کے بجائے نواحی گاوں میں نیامرکز تعمیرکیاجائے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔