ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار

ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار


اسلام آباد( 24نیوز ) شہراقتدارمیں ایک اورحوا کی بیٹی کی عزت لٹ گئی۔  ایف نائن پارک   کے سی ڈی اے ملازمین اور گارڈز  نے  لڑکی   کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی،  زیادتی کرنیوالے چارسرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  چھ اگست کو بائیس سالہ لڑکی نے تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج کروائی جس میں ایف نائن پارک میں تعینات سی ڈی اے کے اہلکاروں پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا۔  لڑکی نے ایف آئی آر میں یہ موقف اختیار کیا  کہ وہ دو اگست کو اپنے دوست کے ہمراہ ایف نائن پارک گئی تو وہاں ڈیوٹی پر تعینات چار اہلکاروں نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کمسن بچی کا زیادتی کے بعد قتل، بہنوئی نے اعتراف جرم کرلیا

ایف آئی آر کے مطابق ایک شخص نے پولیس بلانے کی دھمکی دی اور ملازمین نے دو ہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے باہر جانے کا کہا جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے ہمراہ اسے حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔  پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ واقعے کی گونج سپریم کورٹ میں بھی سنائی دی جہاں جج عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر پارک میں سٹریٹ لائٹس لگ جاتیں تو شاید یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔

 

 

 

 

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔