پاکستان کاسمجھوتا ایکسپریس بند کرنیکا اعلان

پاکستان کاسمجھوتا ایکسپریس بند کرنیکا اعلان


اسلام آباد(24نیوز) سپاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہناہےکہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید ٹرینوں کیساتھ استعمال کی جائیں گی۔ شیخ رشید نے بھارت کو خبردار کیا کہ سری نگر یروشلم نہیں ہے ، آئندہ سال جنگ بھی ہو سکتی ہے ،جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر سے متعلق یک طرفہ اقدام پر پاکستان اور بھارت کےدرمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے سے کا اعلان کردیا۔ بھارت کو ان کی ٹرین مسافروں سمیت واپس لے جانے کا کہہ دیا ہے.

شیخ رشید نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق سب کچھ سازش کے تحت کیا ہے، ہم کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے،ہم جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے ،امن چاہتے ہیں لیکن بھارت نے ہر لحاظ سے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ وہ بے وقوف لوگ ہیں جو اس وقت جلسے کرتے ہیں، اںھوں نے اعلان کیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو ختم ہوتا دیکھ رہا ہوں.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔