نہتے کشمیریوں پر بڑھتےبھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

نہتے کشمیریوں پر بڑھتےبھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے، وزیر اعظم عمران خان


اسلام آباد ( 24 نیوز )  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بڑھتےبھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کی ملاقات میں وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نہتےکشمیریوں پرمظالم کررہاہے، دنیا کو بتائیں گےمودی سرکارکشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکاجغرافیہ بدلناچاہتاہے، مودی سرکارہٹلرجیسی سوچ رکھتی ہے،  کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

 وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے،بھارت نےجنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے، یہ رائےعامہ کی جنگ ہےہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، بھارت کشمیرسےتوجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے ،میں نے نریندرمودی سےہمیشہ امن کی بات کی۔