سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار

سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار


لودھراں(24نیوز): سی ٹی ڈی نے لودھراں میں کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گرد جنوبی پنجاب میں حساس تنصیبات اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرکرہے تھے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت یاسر اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں سے تین دستی بم اور ایک پستول بھی برآمد ہوئی گرفتار دونوں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔