مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے: میئر لندن صادق خان

مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے: میئر لندن صادق خان


کراچی (24نیوز)میئرلندن صادق خان کی مزارِ قائد پر حاضری، میئر لندن کا کہنا تھا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دے کر بے حد خوشی ہوئی مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ،امید ہے پاکستان اور لندن کی دوستی کے اگلے ستر سال بھی مزید مستحکم ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان ہوئے کراچی کے مہمانؤ، میئر لندن نے بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس دوران میئر لندن نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ مزارِ قائد پر حاضری دے کر بے حد خوشی ہوئی، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ،پاکستانیوں کے استقبال کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔

میئر لندن نے کہا کہ لندن سب کے لئے کھلا ہے ،تعلیم روزگار تجارت اور سیاحت کے لئے سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

پاکستانی نژاد میئر لندن نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور لندن کی دوستی کے اگلے ستر سال مزید مستحکم ہونگے،کراچی میں مصروف دن گزارنے کے بعد میئر لندن آج رات واپس لندن روانہ ہوجائیں گے۔