اینی میٹڈ فلم 'کوکو' کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اینی میٹڈ فلم 'کوکو' کے حوالے سے بڑی خبر آگئی


(ویب ڈیسک) اینی میٹڈ فلم 'کوکو' کا مسلسل تیسرے ہفتے باکس آفس پر راج برقرار ہے۔

 

اینی میٹڈ فلم کوکو سپر ہیروز پر بھاری پڑ گئی، باکس آفس دوڑ میں مسلسل تیسرے ہفتے ٹاپ پوزیشن پر رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مُردوں کی سرزمین پر مہم جوئی کی سنسنی خیز کہانی اینی میٹڈ فلم کو کو نے پہلے ہی ہفتے میں باکس آفس پر اپنا راج قائم کرلیا تھا۔

 

سپر ہیروز کی جسٹس لیگ، بدستور دوسرے نمبر پر رہنے کی توقع ہے۔ عام بچوں سے مختلف لڑکے کے گرد گھومتی فلم ونڈر اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہنے کا امکان ہے۔ ایکشن، تھرلر تھور رگ نیرک چوتھے اور دی ڈیزاسٹر آرٹسٹ کے پانچویں نمبر پر آنے کی توقع ہے۔