پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آ گئی


کراچی (24 نیوز) روپے کی قدر میں کمی نے سونا بھی مہنگا کر دیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ قیمت دو سو روپے بڑھ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں جمعہ کے روز دس ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کے اضافہ سے ترپن ہزار چھ سو روپے ہو گئی۔

 دس گرام سونا ایک سو اکہتر روپے کے اضافہ سے پینتالیس ہزار نو سو بیالیس روپے کا ہو گیا۔ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت اکتالیس ہزار نو سو ستاون روپے فی دس گرام رہ گئی۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان میں سونا مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے سونے کی قیمت میں کمی