2023 میں ملک کا وزیر اعظم ایم کیو ایم پاکستان سے ہو گا: فاروق ستار

2023 میں ملک کا وزیر اعظم ایم کیو ایم پاکستان سے ہو گا: فاروق ستار


حیدر آباد (24 نیوز) ڈاکٹرفاروق ستار نے جلسہ سے زور دار خطاب میں کہا ہے  کہ ایم کیوایم چھوٹاکام نہیں کرتی، بریکنگ نیوز دے رہاہوں آنے والا کل ہمارا ہے۔ 2023 میں پاکستان کا وزیر اعظم ایم کیو ایم پاکستان سے ہوگا۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی دھواں دار خطاب کیا اور  کہا  کہ جس کو ایم کیوایم پاکستان چھوڑکرجاناہےجائے، ہم فاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم کوآگےلےکرچلیں گے۔ 2018کےالیکشن میں ایم کیوایم پاکستان زیادہ نشستیں لےگی۔

خواجہ اظہار الحسن اور کامران ٹیسوری سمیت پارٹی کےسینئر قائدین بھی نے اپنے جوش خطابت سے کارکنوں کا لہو گرمایا۔ کارکنوں نے خوب نعرے بازی کی اور پارٹی ترانوں پرجھومتے رہے۔