نیوزی لینڈ سے کیوں ہارے ؟ سرفراز نے راز بتا دیا



کراچی(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد اور اسدشفیق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمدکی ایئرپورٹ پرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  لمبی اننگز نہ کھیلنےکی وجہ سےٹیسٹ میں شکست ہوئی ،مجموعی طورپردورہ اچھارہا، نیوزی لینڈنےاچھےکھیل کامظاہرہ کیا،بیٹنگ میں زیادہ اسکورکرنےکی ضرورت تھی، ان کا کہنا تھا کہ  ساؤتھ افریقاکادورہ مثبت اندازمیں لینےکی ضرورت ہے ۔

کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ سیریزمیں کافی چیزیں دیکھنےکوملیں،مجموعی طورپردورہ اچھارہا،مواقع ملنےکےباوجودمیچ نہ جیت سکے، نیوزی لینڈنےاچھےکھیل کامظاہرہ کیا، ہمیں بیٹنگ میں زیادہ اسکورکرنےکی ضرورت تھی، ان کا کہنا تھا کہ انفرادی کھیل سےزیادہ ٹیم پرفارمنس پرفوکس کرتاہوںاگرٹیم پرفارمنس دےتوتمام خامیاں دورہوجاتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، دورہ ساؤتھ افریقہ مثبت انداز میں لینے کی ضرورت ہےکوشش ہوگی کہ غلطیوں کونہ دہرائیں۔