دھند کے باعث ٹریفک حادثات ، 7 افراد جاں بحق

دھند کے باعث ٹریفک حادثات ، 7 افراد جاں بحق


لاہور(24نیوز) ملک کے پیشتر علاقوں میں دھند  کا راج ، حادثات میں اضافہ 7 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مضافات میں حد نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ گئی،  لاہور ملتان روڈ پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر جبکہ  ملک کے دوسرے شہرپنڈی بھٹیاں،فیصل آباد سے گوجرہ موٹروے کو بند کر دیا گیا، جبکہ خوشاب،شیخوپورہ،مانگا منڈی،پتوکی،اوکاڑہ، چیچہ وطنی میں بھی دھند نے ڈیرے دال لئے ہیں ۔

  دھند کے باعث شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پرآئل ٹینکر کی رکشا کو ٹکر سے  میاں بیوی سمیت 4افراد جاں بحق اور 3شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا،دوسری جانب چیچہ وطنی میں کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت تین افراد جاں بحق  اور 18مسافر زخمی ہو گئے ہیں ،  مرنے والوں میں سیکورٹی گارڈ ، بس ہوسٹس اور مسافر خاتون شامل ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی۔