این آئی سی ایل اسکینڈل: سابق چیئرمین ایاز نیازی سمیت 6 افراد کو7،7 سال قید کی سزا

این آئی سی ایل اسکینڈل: سابق چیئرمین ایاز نیازی سمیت 6 افراد کو7،7 سال قید کی سزا


24نیوز : این آئی سی ایل اسکینڈل کا فیصلہ، کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت چھ ملزموں کو سات سات قید کی سزا سنا دی،  دس سال کے لیے عوامی عہدوں کے لیے بھی نا اہل۔

احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔ احتساب عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو 10،10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی، قاسم دادا بھائی اور پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم سمیت دیگر افراد پر کراچی کے علاقے کورنگی میں زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، عدالتی فیصلے کے بعد کورٹ پولیس نے ایاز خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔