دنیا مہاجرین کے متعلق سوچ تبدیل کرے، ملالہ یوسف زئی

دنیا مہاجرین کے متعلق سوچ تبدیل کرے، ملالہ یوسف زئی


لندن ( 24 نیوز ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجرین کا آنسو گیس سے استقبال نہیں ہونا چاہئے،  مہاجرین کے متعلق دنیا اپنی سوچ تبدیل کرے۔

ملالہ یوسف زئی کا ہارورڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو خوش آمدید کہا جانا چاہئے نہ کہ آنسو گیس کی شیلنگ سے ان کا استقبال ہونا چاہئے۔ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اب دنیا کو مہاجرین کے متعلق اپنی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وہ کن حالات کے پیش نذر اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں۔