علاج کے لیے گیا پاکستانی شہری بھارت میں پھنس گیا

علاج کے لیے گیا پاکستانی شہری بھارت میں پھنس گیا


( 24 نیوز ) علاج کرانا وبال جان بن گیا، پاکستانی شہری ثاقب صدیقی لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے بھارت گیا،  آپریشن کے بعد پیسے ختم ہوئے تو بھارت میں پھنس گیا، مشکلات بڑھیں تو ثاقب نے اپنے ویڈیو  پیغام میں صدر مملکت، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مدد کی اپیل کردی۔

ثاقب صدیقی کی والدہ نے 24 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بیٹا علاج کیلئے بھارت گیا،آپریشن پر تمام رقم خرچ ہوگئی اب واپسی کیلئے پیسے نہیں،ثاقب کے ننھے بیٹے نے بھی اعلی حکام سے مدد کی درخواست کی ہے۔  ثاقب کو بھارت کے اسپتال میں 8 روز گزگئے ہیں،  جس کے باعث اس کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، اہلخانہ پرامید ہیں کہ حکومت اس معاملے میں ان کی مدد کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer