ملتان (24نیوز) شہریوں کے لیے خوشخبری ، ملتان میں پی ایچ اے کی جانب سے دبئی طرز کا میراکل گارڈن بنانے کا فیصلہ ،پی ایچ اے کی جانب سے میراکل گارڈن تاریخی مقام قلعہ قاسم باغ میں بنایا جائے گا۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 15،02pm فروری 2019
تفصیلات کے مطابق ملتان شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ملتان میں پی ایچ اے کی جانب سے دبئی طرز کے میراکل گارڈن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ایچ اے کی جانب سے گارڈن تاریخی مقام قلعہ کہنا قاسم باغ میں بنایا جائے گا۔ دبئی طرز کے میراکل گارڈن کی تیاری کے لیے پی ایچ اے کی جانب سے ڈیزائن کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میرایکل گارڈن کی تیاری کے لیے حکومت پنجاب سے 3 کروڑ روپے کی رقم لی جائے گئ۔ گارڈن مین پھولوں سے سجے انٹری گیٹ،مونومنٹ ،ماڈل اور پودوں کو خوبصورت اشکال میں رکھا جائے گا۔