کوہلی پاکستان کے خلاف سنچری نہیں کرسکتے,مکی آرتھر کے بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا

کوہلی پاکستان کے خلاف سنچری نہیں کرسکتے,مکی آرتھر کے بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا


اسلام آباد(24نیوز) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حال ہی میں ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے باوجود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو چیلنج کر ڈالا، مکی آرتھر کہتے ہیں کہ کوہلی پاکستان کے خلاف سنچری اسکور نہیں کرسکتے، مکی آرتھر کے بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کیویز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کا سارا غصہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر اتار دیا۔ حالیہ انٹرویو میں مکی آرتھر  کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ویرات کوہلی ایک شاندار کرکٹر ہیں مگر پاکستانی سرزمین پر ہمارے باؤلرز ان کو کبھی سنچری اسکور نہیں کرنے دیں گے۔ مکی آرتھر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اگر چہ کوہلی دنیا کی تمام ٹیموں کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھاچکے ہیں مگر موجودہ پاکستانی باؤلنگ کے خلاف ویرات کوہلی سنچری اسکور نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کے بارے میں مکی آرتھر کے بیان پر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہو گیا اور مکی آرتھر کو جواب دینے کے لئے ویرات کوہلی کی کامیابیوں کا ذکر کرنے لگا۔ ویرات کوہلی 205 ایک روزہ میچوں میں مجموعی طور پر 34 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں اور ان کے ون ڈے کیرےیر کا سب بڑا اسکور 183 رنز پاکستان کے خلاف ہے۔