ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے: فاروق ستار


کراچی (24 نیوز) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ مخالفین شادیانے بجا رہے ہیں، لیکن ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ مخالفین شادیانے بجا رہے ہیں، لیکن ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے۔ انہوں نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ’حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے‘۔ یقین نہیں آرہا کہ فروغ نسیم اس طرح کی بات کریں گے، فروغ نسیم پارٹی آئین سے بخوبی واقف ہیں۔ ایم کیو ایم نے ایک ہی پنڈال میں فارم بھرے، پارٹی کی طرف سے 17 فارم بھرے گئے، جبکہ امیدواروں کی تعداد 15 ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قمر منصور نے بیماری کی وجہ سے معذرت کی۔ خواجہ سہیل نے قومی اسمبلی کی رکنیت رکھنے کا فیصلہ کیا، کامران ٹیسوری نے مجھے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ کوئی نہ ختم ہونے والا اختلاف نہیں، تمام نام مشاورت سے جمع کرائے ہیں۔