کامونکی (24 نیوز) کامونکی میں نجی سکول کی ٹیچر کا دوسری کلاس کی بچی پر وحشیانہ تشدد ، بچی کے دانت ٹوٹ گئے۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 21،11am فروری 2019
تفصیلات کے مطابق کامونکی میں نجی سکول کی ٹیچر کا دوسری کلاس کی بچی پر وحشیانہ تشدد ، بچی کے دانت ٹوٹ گئے۔ بچی کی والدہ نے سکول ٹیچر کے اس وحشیانہ اقدام پر احتجاج کیا تو پہلے ٹیچر نے انہیں احتجاج کرنے سے روکنے کی کوشش کی، جب وہ باز نہ آئی تو ان کو بھی تھپڑ مار دیا۔
سکول انتظامیہ اس واقعہ پر کوئی ایکشن لینے کے بجائے سکول کو تالے لگا کرغائب ہوگئی۔