سعودی ولی عہد ایک بار پھر بڑی مصیبت میں پھنس گئے

سعودی ولی عہد ایک بار پھر بڑی مصیبت میں پھنس گئے


نیویارک(24نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے امریکی اخبار نے اہم دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نےجمال خشوگی کے قتل سے ایک سال قبل صحافی کوگولیاں مارنے کی دھمکی دی، جمال خشوگی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف ظاہر کیا گیا کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، قتل کے ایک سال قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خشوگی کو گولیاں مارنے کی دھمکی دی تھی، جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ترکی جانے والے تین رکنی انکوائری کمیشن نے قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا،مشن میں شامل نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ اگینز کلیمرڈ نے کہا ہے کہ سعودی اہلکاروں نے جمال خشوگی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت وحشیانہ انداز میں قتل کیا۔

 اگنیز کا مزید کہنا  تھاکہ استنبول میں دوران تفتیش جمع کیے گئے شواہد سے بادی النظر میں یہ پیشہ ورانہ بد اعمالی کا کیس ہے جبکہ سعودی عرب نے ترکی کی تحقیقات میں رخنے بھی ڈالے تاہم تقریباً 4 ماہ بعد بھی جمال خشوگی کی لاش نہیں مل سکی،ماورائے عدالت قتل کی تفتیش کے ماہر اگینز کا مزید کہنا  تھاکہ جمال خشوگی کا سفاکانہ قتل ان کے پیاروں کے لیے ناقابل یقین صدمہ ہے جس کے عالمی سطح پراثرات مرتب ہوئے ہیں۔

 انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا،  تین رکنی کمیشن جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے رپورٹ جون میں پیش کرے گا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER