پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرینگے:امریکہ

پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرینگے:امریکہ


واشنگٹن( 24نیوز )امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان تنازع کے حل کے سلسلے میں مستقبل میں افغانستان میں کسی بھی قسم کا معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں جنرل جوزف ووٹل نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی جنوبی ایشیا میں حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ افغانستان میں مستقبل میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں پاکستان کے مفادات کو تسلیم اور ان کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی سکیورٹی معاونت ختم کیے جانے کے باوجود پاکستان اور امریکا کے درمیان چند فوجی تعاون کی سرگرمیاں جاری ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات میں امریکی محکمہ خارجہ میں موجود لوگوں کی حمایت بھی شامل ہے کیونکہ یہ افغانستان میں تنازع کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ مل کر سفارتی حل کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدے میں پاکستان کے مفادات کو تسلیم اور ان کا خیال رکھا جائے۔