عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء کا ایک اور اعزاز

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء کا ایک اور اعزاز


میاںوالی(24 نیوز)  لیجنڈ شہنشاہ لوک موسیقی عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء امریکہ میں جاری سب سے بڑے ویژول ایفکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئیں۔

 پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سنگھم پر واقع میانوالی کے قدیمی شہر عیسیٰ خیل کی بیٹی لاریب کی نامزدگی امریکی ٹی وی سیریل ’’ ایلٹرڈ کاربن ‘‘ کیلئے کا م کرنے پرکی گئی ہے اور ان کے مقابلے میں ویژول ایفیکٹس کے نامور اور سینیئر آرٹسٹ شامل ہیں۔ لاریب کو دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور وہ بیورلے ہلز میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔ لاریب نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پیج پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer