نیویارک: ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی


نیویارک (24 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب چیزیں بھی جلنے لگیں، ٹرمپ ٹاور میں آتشزدگی سے 2افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں امریکی صدر کے نام سے منسوب ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر حکام کے مطابق آگ بجلی کی خرابی کے باعث لگی۔ آتشزدگی سے 2افراد زخمی ہو گئے۔

ایک فائر فائٹر آگ بجھانے کے دوران ملبہ اوپر گرنے سے زخمی ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہونے والا شخص انجینئر ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ ٹاور میں بڑی تعداد میں عام شہری اور تجارتی شخصیات رہائش پزیر ہیں۔