فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر سیخ پا



لاہور( 24نیوز )آپ کو شرم آنی چاہئے،وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر سیخ پا ہوگئے،میڈیا نمائندوں نے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا،وزیر اطلاعات جواب دئیے بغیر چلے گئے۔

  فیاض الحسن چوہان میڈیا نمائندوں سے الجھ پڑے -قاضی حسین احمد کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لئے آئے تھے۔صحافی نے سوال کیا کہ قاضی حسین کے جان نشیں سراج الحق ریاست مدینہ کے وعدے کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔میڈیا کو بھی کچھ شعور ہونا چاہییے کہ ایسے موقع پر ایسا سوال نہیں ہونا چاہیئے، انہوں نے جواب دیا کہ میڈیا کو بھی شتر  بےمہار نہیں ہونا چاہیئے، میڈیا کو بھی تمیز ہونی چاہیئے، میڈیا کو شرم کرکے ایسا سوال نہیں پوچھنا چاہیئے جس سے اختلاف ابھرے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer