حکومت کی نا اہلی یا عدم دلچسپی، وفاق میں اہم عہدے کئی ماہ سے خالی

حکومت کی نا اہلی یا عدم دلچسپی، وفاق میں اہم عہدے کئی ماہ سے خالی


 اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں اور محکموں میں گریڈ 21اور 22 کے متعدد عہدے خالی پڑے ہیں ، گریڈ 21 اور 22 کے افسران کو تقرری کےباوجود تعینات نہیں کیا جارہا. 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں اورمحکموں میں گریڈ 21اور 22 کے متعدد عہدے خالی پڑے ہیں،  گریڈ 21 اور 22 کے افسران کو تقرری کے باوجود تعینات نہیں کیا جارہا، سیکرٹری ایف پی ایس سی،سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ،سیکرٹری ایوان صدر کے عہدے خالی ہیں ، اس کے علاوہ  سپیشل سیکرٹری کابینہ، سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سپیشل سیکرٹری فنانس سمیت دیگر عہدے کئی ماہ سے خالی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےپاس اس وقت سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22 کے سات افسران تقرری کے منتظر ہیں،  ایڈمنسٹریٹیو گروپ گریڈ 22 کےمحمد اشرف، اکبر درانی سمیت دیگر افسران تقرری کے منتظر ہیں، حالیہ سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کےبعد اب تک منٹس کی تیاری بھی مکمل نہ ہوسکی، اجلاس میں سفارش کردہ افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دی جانی ہے۔