سابق وزیر داخلہ کیلئےخطرے کی گھنٹی بج گئی

سابق وزیر داخلہ کیلئےخطرے کی گھنٹی بج گئی


لاہور(24نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، اسمبلی رکنیت ختم کرانے کے لیے تحریک انصاف کی ایم پی اے مومنہ وحید نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی.

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایم پی اے مومنہ وحٰید نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،  قرارداد میں کہا گیا ہےکہ چودھری نثار عام انتخابات میں پی پی 10 سے رکن منتخب ہوئے لیکن بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ حلقہ کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل توہین کر رہے ہیں۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حلقہ پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چودھری نثار کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کرنے کیلئے فی الفور قوانین اور قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 میں ترمیم کی جائے اور حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔