نواز شریف نے سزا معطلی کیلئے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرلیا

نواز شریف نے سزا معطلی کیلئے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرلیا


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے خلاف ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمنی درخواست دائر کردی ، ضمنی درخواست میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ضمنی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرچکا ہے جب کہ عدالت نے سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا،احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف یکم جنوری اور پھر 4 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور دونوں مرتبہ رجسٹرار نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی تھی۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بھی نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا میں اضافے کے لیے 2 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔