وسیم اکرم کپتان کیلئے میدان میں آگئے



کراچی ( 24 نیوز ) وسیم اکرم کپتان سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے، وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز کا متبادل اگر کسی کے پاس ہے تو اس کا نام بھی بتایا جائے، سرفراز کو ابھی وقت دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کرنا چاہیئے، سرفراز کے متبادل اگر کوئی کپتان ہے تو بتائیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تبدیلی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا ، کوچ بدلنے سے اگر ٹیم جیتنا شروع کردے تو ہرٹورنامنٹ کے بعد کوچ بدل لینا چاہیئے۔

 دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں قومی ٹیم کی ناکامی پر سابق کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ہمیشہ پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہوتی ہے۔