وزیراعظم عمران خان وزرا پر برس پڑے

وزیراعظم عمران خان وزرا پر برس پڑے


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کے عوام ان دنوں لوڈشیڈنگ کے شدید بحران میں گھرے ہوئےہیں لیکن وزراء نےبحران کی ذمہ داری ایک دوسرے پرڈال دی۔ وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت کردی۔

شدید سردی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ ،عوام اذیت اورپریشانی میں مبتلا،بحران سے کیسے نمٹا جائے،وجوہات کیا ہیں؟ وزیراعظم نے اجلاس بلالیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔اجلاس میں ملک میں جاری توانائی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی بحران اور گیس پرچلنے والے بجلی گھروں کے لئے گیس کی عدم دستیابی پر بریفنگ دی گئی۔ 

اجلاس کے دوران وزارت توانائی اور وزارت پٹرولیم آمنے سامنے آگئیں،وفاقی وزراحالیہ بجلی بحران کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے ہوئے بحران کا ذمہ دار قرار دیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِاعظم وزرا پر برس پڑے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے بجلی بحران پر جلد از جلد قابو پانے کے ہدایات کی ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔