مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کو خط

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کو خط


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم سےسربراہ عالمی ادارہ صحت اورصدربل گیٹس فاؤنڈیشن کی ملاقات،  صدر بل گیٹس فاؤنڈیشن نےوزیراعظم کوبل گیٹس کاخط دیا، بل گیٹس نےکہاہے پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور معاون انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔  بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرس ایلس نے وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا خط پیش کیا جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتا ہے، مزید لکھا گیا کہ کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں پولیو  اور صحت عامہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔