ایرانی جنرل شہیدقاسم سلیمانی کی تدفین کردی گئی

 ایرانی جنرل شہیدقاسم سلیمانی کی تدفین کردی گئی


کرمان(24 نیوز)ایرانی جنرل شہیدقاسم سلیمانی کی تدفین ان کےآبائی علاقےکرمان میں کردی گئی۔ایران نےجنرل قاسم سلیمانی کی تدفین ان کا انتقام لینےتک روکےرکھی۔

انتقام لینےکےبعدایرانی جنرل شہیدقاسم سلیمانی کی تدفین ان کےآبائی علاقےکرمان میں کردی گئی۔ شہیدجنرل قاسم سلیمانی کی تدفین گزشتہ روزہونا تھی۔علی الصبح ایران کی طرف سےعراق میں امریکا کےدوفوجی اڈوں کوبیلسٹک میزائلوں سےنشانہ بنایاگیاجس کےفوری بعدشہیدجنرل قاسم سلیمانی کوسپردخاک کردیاگیا۔منگل کےروزشہیدقاسم سلیمانی کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔لاکھوں افرادنے ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی امامت میں شہیدکی نمازجنازہ ادا کی۔ایرانی رہنماؤں نےلہوگرما دینےوالی تقاریرکیں۔امریکاکواس کی جارحیت کامزہ چکھانے کی دھمکی بھی دی گئی۔

ایرانی فوجیوں نےشہیدجنرل قاسم سلیمانی کوخراج تحسین پیش کیا۔فوجی جوانوں نےپریڈکےدوران جنرل قاسم سلیمانی کاپوٹریٹ بناڈالا, ایرانی فوجی پریڈ کےدوران ایسےبکھرےکہ قاسم سلیمانی کاپوٹریٹ بن گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer