امریکانےایرانی فوج کا دعویٰ مستردکردیا

امریکانےایرانی فوج کا دعویٰ مستردکردیا


واشنگٹن(24 نیوز)امریکانےایرانی فوج کاامریکیوں کومارنےکادعویٰ مسترد کرتے ہوئے ایران پرمزیدپابندیاں لگانے کا اعلان کردیا، ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ جو ملک بھی امن کی خواہش رکھتاہے، اس کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہیں۔ داعش امریکا اورایران کامشترکہ دشمن ہے، اس کیخلاف کارروائی کرکے ایران کی مدد کررہے ہیں۔

ایران کو امن کی پیشکش کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو امن چاہتا ہے امریکا اس کے ساتھ امن کے قیام کے لیے تیار ہے۔ امریکی صدر نے داعش کے خاتمے کے لیے بھی ایران کو مل کرکام کرنے کی پیشکش کردی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی نے عراق میں موجود امریکیوں پر حملے کے احکامات دیئے تھے۔ اس لیے امریکا نے اُنہیں نشانہ بنایا۔انہوں نے کئی امریکیوں کوہلاک کیا۔

ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں 2 امریکی ڈرون بھی تباہ کیے، ایران نے یمن ،لبنان ،افغانستان اور عراق میں تباہی مچائی، ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں روکے،ایران تشددپھیلاتا رہا تو خطے میں امن نہیں آسکتا۔

امریکی صدرکامزیدکہنا تھاکہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں روکے جب تک وہ صدرہیں۔ایران کو جوہری ہتھیارنہیں بنانے دیں گے۔امریکی فوج کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیارہے۔ ہمارےمیزائل تیزبہ ہدف،طاقتوراورانتہائی مہلک ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer