لندن سے افسوسناک خبر ، اہم پاکستانی سیاسی شخصیت انتقال کرگئی

لندن سے افسوسناک خبر ، اہم پاکستانی سیاسی شخصیت انتقال کرگئی


لندن(24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کےسینئر ترین رہنما سلیم شہزادطویل علالت کے بعد لندن کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

 خبر پڑھیں۔۔۔نگران حکومت نے کیپٹن صفدر کے بھاگنے کا راستہ روک دیا

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سلیم شہزاد 2015 سے گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے جنہیں کچھ روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لندن میں علاج کیلئے لایا گیا تھا تاہم و ہ صحت یاب نہ ہوسکے اور آج  بروز اتوار کو خالق حقیقی سے جاملے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف کو10،مریم نواز کو 7سال قید

امکان ہے کہ سلیم شہزاد کی میت کو پاکستان نہیں لایا جائے گا اور مرحوم کے لواحقین لندن میں بھی تدفین پر غور کر رہے ہیں، متوفی نے سوگواران میں 5 بیٹوں اور ایک بیوہ کو چھوڑ ا ہے۔سلیم شہزاد نےایم کیوایم کی سیاست میں 20سال اہم کردار ادا کیا۔

صغراں افضل

صغراں افضل(ایڈیٹر)