یوٹرن خان کے پی کے میں تبدیلی نہیں لاسکا، پاکستان میں کیا لائے گا: بلاول بھٹو

یوٹرن خان کے پی کے میں تبدیلی نہیں لاسکا، پاکستان میں کیا لائے گا: بلاول بھٹو


خان گڑھ( 24 نیوز ) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پچاس میں قربانیاں دی اور جیلیں کاٹیں۔ خان گڑھ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نوابزدہ نصر اللہ اور بے نظیر آمریت کا مقابلہ کیا۔ نواب نصراللہ کا بیٹا نواب افتخار ہمارے ساتھ مل کر پاکستان بچانے نکلے ہیں۔ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی شاہنواز کو زہر مرتضی کو گولیاں ماری گئی بے نظیر کو شہید کیا گیا۔

 جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم قربانیاں کو نہیں بھولائیں گے ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں محرومیوں غربت اور معاشی ناانصافی سے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لوگ سزا سے بچنے کیلئے ملک سے بھاگ گئے، ہم گرفتاری دینے پاکستان آرہے ہیں: مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ بی بی نے جیلیں کاٹی جیلا وطنی کا ٹی کیونکہ برابری کے معاشرے کے لیے قدم اٹھائے۔ اپنے دور میں کسانوں کو خوشحال کیا دہشتگردی ختم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتتدار میں کسانوں کو کسان کارڈ ، بلا سود قرضے اور سبسڈی ملے گی۔ یوریا کی 1800 کی بوری 500 میں، ڈی اے پی کی بوری 3200 کی بجائے 1700 کو ملے گی۔

کسانوں کی فصلوں کی انسورنش ہو گی تاکہ انکا نقصان نہ ہو گندم کا ریٹ 400 سے بڑھا کر 1200تک پیپلز پارٹی لے گئی۔ گنے کے کاشکاروں کے لیے سی پی آر کو چیک کا درجہ دیں گے تاکہ کسان خوشحال ہو۔

پڑھنا مت بھولئے:  الزام خان خدار ملک کی عوام کو بھٹکا رہے ہیں: شہباز شریف

چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ چند لوگوں کو الیکشن کے قریب علیحدہ صوبہ یاد آگیا، یہ فتح پیپلز پارٹی کی ہے ہماری آواز کو مزید بلند کیا گیا۔ یوٹرن خان صاحب کے پی کے کو نہیں بدل سکا وہ پاکستان بدلنے چلا ہے، دو ہفتے الیکشن میں رہتے ہیں اور یوٹرن خان کا کوئی منشور نہیں۔

اہم خبر لازمی پڑھیں:  نواز شریف نیلسن مینڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں: عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن میری انا یا عزت نہیں نہ ہی حوس ہے بلکہ معاشی برابری، کسانوں کی خوشحالی، بے روزگاری کے خاتمے، مفت تعلیم صحت کے لیے اقتدار چاہتا ہو۔ جب تک یہ مسائل ختم نہیں کرلیتا تب تک چین سے نہیں بیٹھو گا، بی بی کا وعدہ پورا کروں گا۔ 25 جولائی کو تیر پر ٹھپے لگا کر پیپلز پارٹی کامیاب کروائے۔