کراچی، ساحل سمندر پر نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے

کراچی، ساحل سمندر پر نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے


کراچی(24نیوز) ہاکس بےکراچی کے ساحل پر دو افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے ، 70سالہ عثمان کو لائف گارڈ  نے سمندر سے بحفاظت نکال لیا جبکہ بائیس سالہ داؤد کی تلاش جاری ہے ۔ 

کراچی میں جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے لوگ ساحل سمندر کا رخ کر لیتے ہیں  لیکن کچھ لوگ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر  سمندر کی موجوں کے مزے لوٹتے آگے بڑھ جاتے ہیں اور جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔  ایسا ہی افسوس ناک واقعہ آج پیش آیا جہاں ہاکس بے ساحل پر دو افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے ، 70سالہ عثمان کو لائف گارڈ نے نے سمندر سے با حفاظت نکال لیا ۔ بائیس سالہ داؤد نامی نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔