قیامت خیز گرمی، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا راج قائم

قیامت خیز گرمی، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا راج قائم


24 نیوز : روزے، گرمی اور اس پر ملک بھر میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ، بجلی غائب رہنے کا دورانیہ 12 گھنٹے ہوگیا، بجلی کی بندش سے شہریوں سمیت تاجروں کا جینا بھی محال کردیا۔ سحر و افطار سمیت نماز کے وقت بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

 24 نیوزذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا برا حال، بجلی کا شہریوں پر بجلی گرانے کا سلسلہ جاری ہے لوڈشیڈنگ کا ماہ مبارک رمضان میں بھی ستم ظریفی جاری ہے، روزہ داروں کو 12 بارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنا پڑتا ہے، بجلی کی بندش نےشہریون سمیت تاجرون کا بھی جینا محال کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عام انتخابات کا شیڈول تبدیل

شہریوں کا کہنا ہے کہ سحر افظار اور نمازوں کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے، بجلی نہ ہونے سے عبادات کرنے میں بھی مشکلات ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سحر و افطار اور نماز کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔