’’شفا کیلئے آتے ہیں زہر پی کے جاتے ہیں‘‘

’’شفا کیلئے آتے ہیں زہر پی کے جاتے ہیں‘‘


بنوں(24نیوز)بنوں ڈویژن کے واحد ہسپتال وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں مریض اور لواحقین کی چینخیں نکل گئیں۔

وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کیساتھ آئے لواحقین ہسپتال انتظامیہ پر برس پڑے۔کہتے ہیں کہ شفاء کی غرض سے آتے ہیں زہر پی کر واپس جاتے ہیں، نرسری وارڈ میں ضروریات نہ ہونے کی وجہ سے پیدائشی بچوں کی اکثر اموات واقع ہوتی ہیں، ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال جگہ جگہ نالے گندے پانی سے بھر پڑے ہیں۔

مریضوں اور لواحقین کیلئے صاف پانی تک میسر نہیں ، ہسپتال میں قیمتی ادویات  باہر سے منگوائی جاتی ہیں۔ اثر و رسوخ رکھنے والوں کو وہی دوا مل جاتی ہے۔ کئی کئی دن سے ہسپتال میں مریض پڑے ہیں، ڈاکٹر اور نرسز کوئی توجہ نہیں دے رہے جبکہ مریضوں کو استعمال شدہ کنولہ لگائے جاتے ہیں جو جان لیواہ بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں ہسپتال میں معمولی سی بیماری کے ٹیسٹ باہر کے لیبارٹیوں سے کرواتے ہیں۔

ہسپتال کے ایم ایس نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی ہے اور موجودہ عملہ بھی عید کی تعطیلات پر ہے، ہسپتال میں جو دواموجود ہے وہ مریضوں کو دی جاتی ہے عوام مسائل کی نشاندہی کیلئے شکایات باکس میں تحریری درخواست ڈالیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer