نواز شریف کا کوئی مستقبل نہیں،شہباز وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں:شیخ رشید



لاہور(24نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے اور شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ شہبازشریف آج بھی وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہے ہیں،احتجاج اپوزیشن کا حق ، اپوزیشن کے پاس کوئی شفاف چہرہ نہیں۔

لاہور میؒں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے نے تاریخی عید پر ایک ارب روپیہ کمائے ہیں ، ریلوے میں 5 دن کا آئل کافی ہوتا ہے ، بلاوجہ ریلوے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے،  لاہور کینٹ ، کوٹ لکھپت اور رائے ونڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،قوم سے ریلوے کا خسارہ کم کرنے کا وعدہ کیا ہے ،  اسٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد لاہور ریلوے اسٹیشن پر رش کم کرنا ہے ،کوئی نئی ٹرین نہیں خریدی ، 30پرانی ٹرینوں کو بہتر کیا ، ایم ایل ون اور نالہ لئی کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ  جعلی ٹکٹ پر سفر کرنیوالوں سے 30 کروڑ روپے ریکور کئے ہیں،چور ، ڈاکو ، لٹیرے قانون کی زد میں نہ آئے تو قوم کے اندر لاوا ابل رہا ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے ،مودی نے کسی مسلمان سےووٹ نہیں مانگا، نہ ٹکٹ دیا، پاکستان کی فوج ایک عظیم فوج ہے ، عمران خان مسائل پر قابو پا لیں گے، شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنانا سب سے بڑی غلطی تھی ۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رزلٹ زیرو ، 9 مہینے سے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، عمران خان نے نریندر مودی کو مبارکباد پر خط لکھا ہے ، ہر منتخب وزیراعظم ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے ، ملک اکانومی کی وجہ سے تباہ ہوتے ہیں ،  نواز شریف کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا،  پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا،سپریم کورٹ کے حکم پر ریلوے پر تجاوزات ختم کریں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer