کمسن پاکستانی کوہ پیما سلینہ ملکہ پربت سر کرنے کو تیار

کمسن پاکستانی کوہ پیما سلینہ ملکہ پربت سر کرنے کو تیار


ایبٹ آباد(24نیوز)ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی خطروں کی کھلاڑی 9 سالہ کوہ پیماء سلینہ چار خطر ناک چوٹیاں سر کرنے کے بعد دنیا کی خطر ناک چوٹی ملکہ پربت سر کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ 

 

ملکہ پربت ناران میں جھیل سیف الملوک سے منسلک ہے، یہ چوٹی سطح سمندر سے پانچ ہزار دو سو نوے میٹر بلند ہے، اس چوٹی کو سر کرنے کیلئے سلینہ اپنے والد کے ہمراہ پانچ مختلف راستوں کا تعین کر رہی ہیں ،ایک راستے کا تعین ہو چکا ہے دیگر چار راستوں کا تعین کرکے فائنل راستے کا انتخاب کیا جائے گا جس سے اس چوٹی کو سر کیا جائے گا ۔

اس چوٹی کو اس سے قبل کسی ملکی و غیر ملکی کوہ پیماء نے سر نہیں کیا کیونکہ یہ خطر ناک ترین چوٹی ہے ،سلینہ اب تک کوز سر ۔منگلنگ سر۔ویلیو سر۔مکرہ پیک کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

سلینہ کے والد کا کہنا ہے کہ سلینہ دس رکنی کوہ پیماء کے ساتھ ملکہ پربت کو جولائی  تک سر کرے گی ابھی اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer