رحمان ملک نےعورتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کردیا

رحمان ملک نےعورتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کردیا


اسلام آباد(24نیوز)پیپلز پارٹی سینیر رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے عورتوں کے عالمی دن پر عورتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کردیا،کہتے ہیں پاکستان کے بنانے اور نوزائیدہ پاکستان کو مضبوط کرنے میں عورتوں کا کردار مردوں کے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹررحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے اور نوزائیدہ پاکستان کو مضبوط بنانے میں عورتوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تحریک پاکستان ادھورا ہوتا اگر عورتوں کا قابل قدر رول نہ ہوتا۔تاریخ کی کوئی تحریک عورت کے رول کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:"یوم خواتین" منانے کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟  

 سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان اور پورے عالم کے عورتوں کیلئے مثالی شخصیت تھیں۔محترمہ بینظیر بھٹو نے ثابت کیا کہ عورت ایک بہترین ماں اور ساتھ کرشمائی قائد بھی ہو سکتی ہے۔محترمہ بینظیر بھٹو عورت کیلئے نہ صرف مثال بنی بلکہ ان کو بااختیار بنانے کیلئے مثالی اقدامات بھی اٹھائے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عورتوں کے حقوق کیلئے مثالی کردا کیا ہے۔