ایک ،دو نہیں ،عمران خان نے پورا محاذ فتح کرلیا


اسلام آباد( 24نیوز ) تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے جنوبی پنجاب متحدہ محاذ کے رہنماﺅں سے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کی ہے،ان کا کہنا تھا کے محاذ کے صدر خسرو بختیار اور دیگر رہنماﺅں سے کافی عرصے سے مذاکرات جاری تھے جن میں پی ٹی آئی کے 29 اپریل کے جلسے کے بعد تیزی آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے درخواست کی تھی کہ اکٹھے ہوکر صوبے کے لیے کوشاں ہوں اور اسے کامیاب بنائیں، ہم مل کر الیکشن لڑیں گے جو (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا ہے، (ن) لیگ کا وجود جنوبی پنجاب میں بہت کم رہ گیا ہے اور پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری کے بعد دھاندلی ،ایک اور ن لیگی وکٹ گر گئی

تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماﺅں میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما خسرو بختیار نے 9 اپریل کو پارٹی چھوڑنے اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کیا جب کہ پریس کانفرنس میں (ن) لیگ کے 6 ایم این ایز اور 2 ایم پی ایز نے پارٹی سے استعفیٰ دیا۔