سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ان کی سینیٹ رکنیت معطل کردی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نوازش پیرزادہ کی درخواست prسماعت کی، اسحاق ڈار آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ،دو نہیں ،عمران خان نے پورا محاذ فتح کرلیا 

چیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ اسحاق ڈار کو آج بلوایا تھا، کہاں ہیں اسحاق ڈار ؟ وہ کیوں نہیں آئے؟ وہ کس دن ٹھیک ہوں گے؟ انہیں ایک دن تو عدالت آنا ہی پڑے گا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ خبروں میں تو اسحاق ڈار صحت مند نظر آتے ہیں اور عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیتے ہیں۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ ان کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اسحاق ڈار کو ایک نہ ایک دن تو واپس آنا ہی ہوگا، بتائیں اسحاق ڈار کتنے دنوں بعد آئیں گے۔

عدالت کے طلب کیے جانے کے باوجود اسحاق ڈار کے عدالت نہ آنے پر سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ کی رکنیت سے معطل کردیا۔

واضح رہے کہ نوازش پیرزادہ نے سینیٹ انتخابات میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا ہے۔