دنیا کی مشہور کمپنی نے "دراز ڈاٹ پی کے" کو خرید لیا


(ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول ترین شاپنگ ویب سائٹ " دراز ڈاٹ پی کے " کو  علی بابا گروپ نے خرید لیا۔

شاپنگ کے لحاظ سے سب سے زیادہ چلنے والی ویب سائٹ " دراز ڈاٹ پی کے " فروخت کردی گئی، ذرائع کے مطابق  راکٹ انٹرنیٹ کمپنی نے جنوبی ایشا کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز گروپ  کو فروخت کردیا، جسے علی بابا گروپ نے خرید لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور کی شادی، بالی وڈ سٹارز نے ناچ ناچ کر ڈانس فلور ہلا دیا

راکٹ انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  الیور سامور نے کہا ہے  کہ ' دراز ڈاٹ پی کے ، علی بابا گروپ کو فروخت کرنےکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکے ۔انھوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے پوری دارز ٹیم  کامیابی کی جانب بڑھے گی۔

یاد  رہے کہ ای کامرس ویب سائٹ ' دراز ڈاٹ پی کے '  2012 میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں متعارف ہوئی تھی۔ اور اس ویب سائٹ کا پاکستان میں کافی چرچا ہے۔