آئرلینڈ کی تاریخ میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے شاہین کل اڑان بھریں گے

آئرلینڈ کی تاریخ میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے شاہین کل اڑان بھریں گے


 24نیوز: آئرلینڈ کی کرکٹ تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آئرش ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لئے شاہین کل آئرلینڈ پہنچیں گے۔ نارتھمپٹن شائر کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد قومی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

 قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ڈبلن ٹیسٹ آئرش کرکٹ کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس اہم میچ میں میزبان ٹیم کو آسان حریف سمجھنا غلطی ہوگی۔ نارتھمپٹن شائر کے خلاف کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ میچز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مستقبل کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنوں نے ٹھکرایا،غیروں نے سر آنکھو ں پر بٹھایا
 
مکی آرتھر کی کوچنگ میں قومی ٹیم اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ مکی آرتھر کی کوچنگ میں قومی ٹیم کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامناکرنا پڑا۔مکی آرتھرکی کوچنگ میں پاکستان ٹیم 14 ٹیسٹ میچوں میں 10 میچوں میں شکست کا سامنا کرچکی ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:ماں بن بھی گئی تو۔۔۔ ثانیہ مرزا نے اہم بات کہہ دی
 
دوسری جانب پہلی پاکستان سپر کبڈی لیگ کے کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے، پہلے کوارٹر فائنل میں کراچی زورآور کا مقابلہ کشمیر جانباز سے ہو گا، لاہور تھنڈرز اور اسلام آباد آل سٹارز کی ٹیمیں لیگ سے باہر ہو گئیں، خواتین نمائشی میچ میں سٹرابری ایمبیشن نے سٹرابری ڈریمز کو شکست دی۔تیسرے کوارٹر فائنل میں پشاور حیدرز کا مقابلہ ساہیوال بلز کے ساتھ ہو گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ملتان سکندرز کا مقابلہ گجرات وارئیرز سے ہوگا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:برصغیر پر حکومت کرنیوالے ملک میں ایک پاکستانی نے تاریخ الٹ دی
 
ادھر لیگ کے ایلمینیٹر مرحلے میں ساہیوال بلز نے لاہور تھنڈرز کو 37 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے شکست دے کر لیگ سے باہر کردیا۔

دوسرے ایلمینٹرمیچ میں کشمیر جانباز نے اسلام آباد آل سٹارز کو 31 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے شکست دے کر گھر واپسی کا پروانی تھما دیا۔

نیٹایلمینٹر میچز سے قبل ہونے والے خواتین کے نمائشی کبڈی میچ میں سٹرابری ایمبیشن نے سٹرابری ڈریمز کو 31 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے شکست دے دی۔