سونم کپور کی شادی ہو گئی


24 نیوز: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اداکار انیل کپور کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپور کی شادی آنند آہوجا سے سکھ رسوم و رواج کے مطابق انجام پائی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی شوخ و چیخل اداکارہ کی شادی نے بالی وڈ میں سب کو ایک طرف حیران کر دیا جب کہ دوسری خوشیوں کا سماں بھی چار سو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور کی شادی، بالی وڈ سٹارز نے ناچ ناچ کر ڈانس فلور ہلا دیا 

پڑھنا نہ بھولیں: مایو ں بیٹھی سونم کپور نے ماضی سے پردہ اٹھا دیا 

شادی میں بالی وڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی اور چار چاند لگا دیئے۔

سونم کپورکی شادی میں امیتابھ بچن، ورون دھون، ارجن کپور، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سیف علی خان، ننھے تیمور، جیکولین فرنینڈس، رنویر سنگھ اور دیگر نامور اداکاراور اداکارائیں شریک ہوئیں۔

اس دوران رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے مل کر خوب ہلا گلا کیا اور سونم کپور کی فلم کا گانا بھی گایا۔