بیوہ نے انصاف کے لیے چیف جسٹس کو گھر بیٹھے آواز دے دی


پشاور (24 نیوز) مقتول شوہر کی بیوہ اور بچوں کا انصاف کے لیے انوکھا طریقہ احتجاج، چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف مانگنے کے لیے گھر کے باہر بینر اور پوسٹر لگا دیئے ہیں۔

24 نیوز کے مطابق پشاور کےعلاقہ نودیا پایاں کی رہائشی یاسمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کے لیے اپنے گھر کے ’’بابائے رحمت ہمیں انصاف دو‘‘ کے بینر اور پوسٹر آویزاں کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل شو روم پر ڈکیتی کی واردات 

یاسمین کے مطابق اس کے شوہر حاجی غلام قادر کو پانچ ماہ قبل قتل کیا گیا تھا مگر ملزموں کو ابھی تک قانون کے گرفت میں نہیں لایا جا سکا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزموں کی جانب سے اسے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی ملزموں کی عدم گرفتاری مثالی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔