عام انتخابات 2018 کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن پاکستان نے بتا دیا


اسلام آباد (24 نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان کا عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا آخری راؤنڈ، پولنگ کے لیے 25 یا 26جولائی کی تاریخیں تجویز۔

24 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی جانب پیش قدمی کو تیز کر دیا ہے۔ پولنگ کے لیے 25 یا 26 جولائی کی تاریخیں سامنے آئی ہیں۔ جن کی منظوری کے لیے سمری جلد صدر کو بھجوائی جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ،دو نہیں ،عمران خان نے پورا محاذ فتح کرلیا 

مئی کے آخری ہفتہ حتمی شیڈول جاری ہونے کا بھی امکان ہے۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے لیے 25یا 26جولائی کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔ الیکشن کمیشن سمری منظوری کے لئے صدرمملکت کو بھجوائے گا۔

صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن شیڈول جاری ہو سکے گا۔ دوسری جانب مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں: نواز شریف پر اربوں ڈالر بھارت منتقل کرنے کا الزام، نیب نے ایکشن لے لیا 

ادھر الیکشن کمیشن کے اہم اجلا س میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومتوں کو پولنگ اسٹاف مکمل رکھنے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسروں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔