آسیہ مسیح بیرون ملک روانہ ہوگئی



اسلام آباد( 24نیوز ) توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ مسیح بیرون ملک روانہ ہوگئی،آسیہ بی بی نے اپنی مرضی سے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ مسیح نے ملک چھوڑ دیا، سپریم کورٹ سے رہائی پانے والی آسیہ بی بی کینیڈا روانہ ہوئی ہیں،آسیہ مسیح نے اپنی مرضی سے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے بعد آسیہ مسیح آزاد شہری تھیں، قبل ازیں آسیہ بی بی کے بیرون ملک روا نہ ہونے کی خبریں زیرگردش تھیں جس پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہے۔

واضح رہے کہ آسیہ مسیح پر الزام تھا کہ اس نے جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران حضرت محمد ﷺ کی شان میں توہین آمیزجملے استعمال کیے تھے، جس پر2010 میں لاہور  ہائیکورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، عدالت نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی،  گزشتہ ماہ 31 اکتوبرکو سپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔