سانپ کو چبا کرمارنے والاشخص خود بھی ہلاک

سانپ کو چبا کرمارنے والاشخص خود بھی ہلاک


نئی دہلی(24نیوز) بھارت میں کسان کے کاٹنے سے سانپ مر گیا، 70سالہ کسان نےسانپ کے کانٹے کے بعد غصے میں سانپ کو چبا ڈالا تھا،بعد میں کسان خود بھی ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کسان نے سانپ کو کاٹ لیا،بھارتی ریاست گجرات کے ضلع ماہی ساگر میں واقع گاؤں کے 70 سالہ بزرگ کسان نےسانپ کو ڈسنے کے جرم میں انتقاماً چبا ڈالا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا،کسان فصلوں میں کام کررہا تھا کہ اسی دوران اُسے کسی سانپ نے کاٹ لیا، بزرگ کسان پروات گالہ سے تکلیف برداشت نہ ہوپائی توسانپ کو پکڑا اور اُس کو چبا ڈالا، یہ واقعہ چارمئی کو پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر کسان سانپ کو نہ کاٹا ہوتا تو اس کی جان بچائی جا سکتی تھی،سانپ کے ڈسنے سے زیادہ زہر کسان کے اسکو چبانے کے نتیجے میں اسکے جسم میں منتقل ہوا جو کسان کی ہلاکت کی وجہ بنا۔