شاہین ائیر لائن کےملک بھر میں تمام دفاتر سیل


کراچی(24نیوز) شاہین ایئرلائن کے خلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی ہیڈآفس سمیت ملک بھر کے تمام دفاتر سیل کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی پرواز شاہین ائیر لائن کے ملک بھر میں دفاتر کو سیل کردیا ,سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کا کہنا تھا کہ شاہین ائیرلائن نے گزشتہ پانچ ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کیں جس کی بنا پر یہ اقدام کرنا پڑا۔

ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے شاہین  ائیر لائن کو واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹسز بھی بھیجے گئے تھےنجی ائیر لائن کمپنی نے ان نوٹسز کوسنجیدہ  نہیں لیااور  سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو بھی نظر انداز کیا۔

 

 

 ۔